ساہیوال نیوز

ساہیوال آنکھوں کے کینسر کا کامیاب آپریشن

ساہیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آنکھوں کے کینسر کا کامیاب آپریشن، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 85سالہ مریض کا انتہائی مشکل آپریشن کر کے ایک تاریخ رقم کر دی،کامیاب آپریشن پر پرنسپل کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان اور سٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کی تعریف،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ آئی میں داخل85سالہ مریض کی آنکھ میں کینسر کی وجہ سے بڑا لوتھڑا بن کیا تھا جس سے مریض کی بینائی شدید متاثر ہو رہی تھی -پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج اور آئی سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے اپنی ٹیم پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان اور سینئر انستھیزیسٹ ڈاکٹر عمر کے ہمراہ کامیاب آپریشن کر کے مریض کی آنکھ ضائع ہونے سے بچا لی –

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close