قومی

پنجاب حکومت کا پولیس کے بجٹ میں تین ارب روپے کمی کا فیصلہ

Pakidtan News

پنجاب حکومت کا پولیس کے بجٹ میں تین ارب روپے کمی کا فیصلہ

مزید پڑھیں

حکومت پنجاب نے کوونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی بطور فرنٹ لائن خدمات کے اعتراف کے بجائے پنجاب پولیس کے بجٹ میں 3 ارب روپے کی کمی کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ایندھن کے لیے مختص فنڈز میں سے 40 کروڑ روپے، تفتیشی لاگت سے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے، اسٹیشنری سے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے، بجلی کے بلز کے لیے مختص 12 کروڑ روپے اور جاں بحق پولیس اہلکارو ں کے خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے سے متعلق گرانٹ میں 25 کروڑ روپے کی کمی کردی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چونکانے والی’ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پنجاب میں 4 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے جاں بحق اور دیگر 650متاثر ہوچکے ہیں۔

حال ہی میں لاہور میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے بھائی نے کہا کہ اگر کٹوتی کا مقصد اس رقم کو انسداد کورونا اقدامات سے متعلق حکومتی فنڈ میں منتقل کرنا ہے تو پولیس سے زیادہ کوئی اور فنڈنگ کا مستحق نہیں کیونکہ پنجاب کے حکومتی محکموں میں اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پولیس میں سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطے کے باعث ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کے ساتھ ساتھ کم رینک والے پولیس اہلکار کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے ان میں سے 10 فیصد کورونا میں مبتلا ہیں اور بجٹ میں یہ کٹوتی پولیس کو وبا کے خلاف جنگ میں مفلوج کردے گی۔

مذکورہ معاملے سے آگاہ سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ یہ کٹوتی غیر منصفانہ ہے کیونکہ پنجاب پولیس کو پہلے ہی کوسٹ آف انوییسٹی گیشن کی مد میں 25 کروڑ میں سے 18 کروڑ روپے ملے جبکہ اس حوالے سے مطلوبہ رقم 2 ارب 30 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پنجاب پولیس کا آپریشنل بجٹ کم ہوتا جارہا ہے جس کے باعث پولیس کے لیے اپنے یومیہ آُپریشن چلانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ مجموعی صوبائی بجٹ میں پولیس کا حصہ 12-2011 میں 9 فیصد سے کم ہوکر 20-2019 میں 5 فیصد ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تنخواہ کا عنصر بڑھ رہا ہے جبکہ آپریشنل حصہ کم ہورہا ہے اور صرف بجٹ کا صرف 15 فیصد حصہ آپریشنز کے لیے مختص ہے۔

مالی سال 20-2019 کے آغاز پر پنجاب پولیس کے لیے 117 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جس میں سے 100 ارب تنخواہوں کے لیے مختص کیا گیا جبکہ 17 ارب روپے آپریشنل اخراجات کی مد میں جاری کیے جانے تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close