Urdu News

واٹس ایپ نےفنگر پرنٹ کا فیچر متعارف کروانےکاسوچ لیا

Whatsapp New Update 2019

معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کروانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایپلی کیشن کو کھولنے کے لیے فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی واٹس ایپ ایپلی کیشن کھول سکے گا اور نہ ہی واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکے گا ۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ 2.19.3 ورژن میں متعارف کروانے پر کام شروع کیا جا رہا ہے، اس سے قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا جو تاحال ڈیویلپمنٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ جس کے بعد اب واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر Authentication فیچر لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو اینڈرائیڈ موبائل فونز میں دستیاب ہو گا۔ یہ فیچر ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود ایک نئے سیکشن میں متعارف کروایا جائے گا۔ ایک مرتبہ فنگر پرنٹ فیچر کو فعال کرنے سے آپ اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن اور اس میں موجود پیغامات کو مکمل طور پر دوسروں کے ہاتھوں میں جانےسے بچا سکتے ہیں۔ یہ فیچر واٹس ایپ کی مکمل ایپلی کیشن پر اپلائی ہو گا اور اس فیچر کے ذریعے کسی ایک خاص چیٹ کو نہیں بلکہ پوری ایپلی کیشن کو ہی محفوظ بنایا جا سکے گا۔ اس فیچر کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ موبائل فونز میں متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد اسے iOS میں بھی متعارف کروانے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کو دنیا بھر میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے ، وائس کال اور ویڈیو کال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close