بین الاقوامی

فیس بُک کی دوستی نے مشکل میں ڈال دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر بنے دوست نے لڑکی کو اغوا کر لیا

آج کل کے دور میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال عام ہے۔ ہر اسمارٹ فون صارف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتا ہے۔ لیکن جہاں ان ویب سائٹس کا فائدہ ہے وہیں ان سائٹس کا نقصان بھی ہے۔ حال ہی میں بھارت کےشہر حیدرآباد میں فیس بُک کی دوستی نے نوجوان لڑکی کو مشکل میں ڈال دیا۔ سوشل میڈیا پر دوست بنے ایک لڑکے نے نوجوان لڑکی کو دھوکہ دیا اور اسے اغوا کر لیا۔ جس پر اسے گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں عدالت سے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ نوجوان کی فیس بُک پر ایک نوجوان لڑکی سے دوستی ہوئی۔ ملزم نے لڑکی کے سامنے خود کو اداکار ظاہر کیا۔ دوستی گہری ہونے پر نوجوان نے لڑکی سے کچھ پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر لڑکی نے کچھ رقم اور زیورات لڑکے کے حوالے کر دئے۔ بعد ازاں جب لڑکی نے ملزم کو نظر انداز کرنا شروع کیا تو اس نے اسے دھمکانا اور ڈرانا شروع کر دیا۔ ملزم نے لڑکی کو شادی کی پیشکش بھی کی جسے لڑکی نے ٹھُکرا دیا۔ شادی کا پروپوزل مسترد ہونے کے بعد ملزم نے لڑکی کو اغوا کیا اور بنجازہ ہلز میں قیدی بنا کر رکھا، جہاں اُس نے مبینہ طور پر لڑکی کےساتھ بد فعلی بھی کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں اسے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close