بالی ووڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ اور ان کے شوہر اداکار عامر علی کے درمیان 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجیدہ شیخ نے اداکار عامر علی سے 2012 میں شادی کی تھی جبکہ شادی کے 9 سال بعد اور بیٹی کی پیدائش کے محض دو سال بعد جوڑے میں طلاق ہوگئی ہے۔

دونوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے، انہوں نے اپنی طلاق سے متعلق بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سنجیدہ شیخ اور عامر علی کے درمیان 9 ماہ قبل ہی طلاق ہوگئی تھی مگر عدالتی کارروائی حال ہی میں مکمل ہونے پر ان کے درمیان باضابطہ طلاق ہوگئی اور بچی کو ماں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یادرہے کہ 2020 میں جوڑے نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ہے۔




ads

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button