پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کا نیا ڈرامہ سنگ ماہ جلد سینما گھروں کی زینت بننے کے لئے تیار ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سنگ ماہ ڈرامے کے بارے میں بات کررہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کہ جیسے کے آپ سب جانتے ہیں ڈرامہ سنگ ماہ بہت جلد نشر ہونے والا ہے لیکن اگر آپ سنگ ماہ کی پہلی قسط ٹی وی پر نشر ہونے سے پہلے سینما میں دیکھنا چاہتے ہیں تو 8 جنوری ہفتے کے دن دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ ہم بھی پہلی قسط کے لئے بہت بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سنگ ماہ بہت جلد نجی ٹی وی چینل پر نشر کر دیا جائے گا، اس ڈرامے میں عاطف اسلم ، اداکارہ ہانیہ عامر، اداکارہ کبریٰ خان اور سینئر اداکار نعمان اعجاز سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

ads

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button