آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں میں کوویڈ-19 کی تصدیق ہوگئی۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر کرونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جہاں ٹیموں کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر شیڈول میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روز میلبرن اسٹارز اسپورٹ اسٹاف میں سے ایک شخص کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور میچ ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے اور ان پی سی آر ٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں اور 8 اسپورٹ اسٹاف کے ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

میلبرن اسٹارز کے علاوہ سڈنی تھنڈرز کے بھی چار کرکٹر کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد اب لازمی 7 روزہ آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔

شاداب خان کا بگ بیش لیگ میں عجیب ڈیبیو

پاکستان کے کرکٹرز بھی اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش کے لیے موجود ہیں، جن میں حارث روف میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں، ان کے بارے اطلاع ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

فخر زمان بھی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے

دوسری جانب شاداب خان، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں اور فخر زمان آج برسبین ہیٹ کو جوائن کر رہے ہیں۔




ads

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button