تقریب کا انعقاد ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی جانب سےڈی پی او آفس کے لان میں کیا گیا ۔

ساہیوال (فہد کامیانہ سے) الوداعی تقریب میں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی، ڈپٹی کمشنر ساہیوال سید واجد علی شاہ، ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ ،ڈی پی او پاکپتن فیصل مختار،ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار، ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین ،جملہ ایس ڈی پی اوز و سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

ساہیوال :تقریب میں افسران نے باری باری اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ساہیوال :آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہیں ساہیوال سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں ۔

:ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے کہا کہ بطور آر پی او ساہیوال آپ کی خدمات کویاد رکھا جائے گا۔ آپ کی گائیڈ لائن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔

تقریب کے آخر میں آر پی او ساہیوال احمد ارسلان کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے گئے ۔اور ان کو الوداع کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button