فن فنکار

عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ

عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کےلئے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو بڑے اعزاز کے ساتھ علاج کےلئے امریکا روانہ کردیا گیاہے ، کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے اور ایئرپورٹ منیجر عمران خان نے ڈی جی سی اے اے کی طرف سے عمر شریف کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس نے 11 بج کے 58 منٹ پر اڑان بھری۔
جواد عمر نے تصدیق کی ہے کہ عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی ان کے ہمراہ جارہی ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہا ب نے بھی ٹوئٹ کی۔

واضح رہےکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڑان بھرنے سے قبل ایئر ایمبولینس میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ضروری سفری کارروائی مکمل کی گئی جبکہ سی اے اے کی جانب سے ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے انتظامات دیکھے اور امیگریشن عمل مکمل کیا۔
ذرائع کے مطابق آج کامیڈی آف کنگ عمر شریف کی طبیعت میں بہتری دیکھنے اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد انہیں امریکہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ عمر شریف کی صحت اسی طرح برقرار رہی تو آج دوپہر انہیں ائیر ایمبولینس میں امریکا روانہ کردیا جائے گا۔
ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی صحت 2 روز پہلے کی طرح معمول پر آگئی ہے، ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پیر کی سہہ پہر کے بعد رات کو بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کا معائنہ کیاتھا۔
فیملی ذرائع کے مطابق غیرملکی ڈاکٹرز نے عمر شریف سے گفتگو بھی کی، عمر شریف نے اپنی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز کو خود جوابات دئیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو ایمبولینس میں کل صبح 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا جبکہ ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز عمر شریف کے معائنہ کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ عمر شریف کو آغا خان ہسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ لایا گیا۔

Source
Bolnews
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button