ساہیوال سے 🙁 فہد نثار کا میانہ ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے چینی مافیا کے گرد شکنجہ مزید کس دیا- ایک ہفتہ کے دوران کریک ڈائون کے دوران ذخیرہ کی گئی چینی کے1814 بیگز برآمد کرکے چینی مافیا کو 4 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیئے گئے جبکہ 6گودام و دکانیں سیل کرکے 8 قانون شکنوں کیخلاف مقدمات درج کرانے کے ساتھ 4 کو گرفتار کرلیا گیا-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کو پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس میں بریفنگ دی گئی-ڈپٹی کمشنر نے مجسٹریٹس کو معمول کی پرائس چیکنگ میں تیزی لانے کا ٹاسک دیتے ہوئے چینی مافیا کیخلاف کارروائی میں اچھی کارکردگی پر شاباش دی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سپیشل برانچ کی مشترکہ ٹیمیں کریک ڈائون کریں تمام متعلقہ محکمہ ایک ہی کاز کیلئے کام کررہے ہیں عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی سستی نظر نہیں آنی چاہیئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button