ساہیوال نیوز

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے 26مسیحی نوجوانوں کو چرچز پر سکیورٹی ڈیوٹی کی خصوصی تربیت

ساہیوال( )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے 26مسیحی نوجوانوں کو چرچز پر سکیورٹی ڈیوٹی کی خصوصی تربیت فراہم کر دی ہے جو کرسمس تقریبات کے دوران شہر کے تمام چرچز پر ڈیوٹی دیں گے-ضلعی انتظامیہ ان نوجوانوں کو یونیفارم اور خصوصی کارڈ بھی فراہم کرے گی -یہ تربیت بشپ ابراہام عظیم ڈینیئل کی طرف سے کی گئی درخواست پر دی گئی جنہو ں نے پولیس کے ساتھ ساتھ مسیحی نوجوانوں کو بھی سکیورٹی ڈیوٹی میں شامل کرنے کو کہا تھا تا کہ عبادت کے لئے آنے والے مسیحی افراد کو چیکنگ کے عمل کے دوران پریشانی سے بچایا جا سکے -مسیحی نوجوانوں کی تربیت کے اختتام پر سول ڈیفنس آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرسمس کیک کاٹا گیا اورملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی –

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button