فن فنکار

ہندو انتہا پسندوں نے نصیر الدین شاہ ، نوجوت سنگھ سدھو اور عامر خان کو غدار قرار دے دیا

انتہا پسند ہندوؤں نے بالی وڈ کے فلمسٹار عامر خان ، نصیر الدین شاہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو غدار قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے رہنما نے موقف اپنایا کہ عامر خان ، نصیر الدین شاہ اور نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت کا نام ڈبویا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے رکن اندریش کمار نے تینوں شخصیات کے خلاف زہر اٴْگلتے ہوئے انہیں غدار اور وطن دشمن قرار دیا۔ متعصب رکن آر ایس ایس اندریش کمار کا کہنا ہے کہ عامر خان ، نوجوت سنگھ سدھو اور نصیر الدین شاہ نے دنیا کو بھارت کا داغ دار چہرہ کیوں دکھایا ان تینوں نے دنیا کو یہ کیوں بتایا کہ ملک انتہا پسندی کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے اور یہاں بسنے والی اقلیتی برادریاں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں اور مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کی جارہی ہے۔۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close