فن فنکار

کاجول اور اجے دیوگن ایک دہائی بعد ’تاناجی‘ میں ایک ساتھ

بولی وڈ کے کامیاب شادی شدہ جوڑوں میں شمار ہونے والے جوڑے اجے دیوگن اور کاجول نے یوں تو چند فلموں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے اور وہ فلموں میں میاں اور بیوی بھی بن چکے ہیں۔تاہم دونوں گزشتہ ایک دہائی سے ایک ساتھ فلم میں نظر نہیں آئے۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں جلد ہی آنے والی تاریخی ایکشن فلم ’تاناجی: دی ان سنگ وریئر‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ یہی نہیں بلکہ اس فلم میں دونوں حقیقی زندگی کی طرح میاں اور بیوی کا کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ ایک رپورٹ میں بتایا کہ حال ہی میں کاجول نے اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ ’تاناجی: دی ان سنگ وریئر‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ فلم کی ٹیم نے آفیشلی طور پر کاجول کو کاسٹ کرنے کا اعلان نہیں کیا، تاہم فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔رپورٹ کے مطابق گانے میں کاجول نے 17 ویں صدی کے ریاست مہارا شٹر کے لباس میں شوٹنگ کروائی۔۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close