کھیل

پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے سارے میچز کراچی منتقل

پاکستان میں مجموعی طور لاہور اور کراچی میں 8میچز کھیلے جانے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن فور کے لاہور میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل کر دیئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فور کے تینوں میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث کراچی میں ہونے والے میچز کا شیڈول بھی دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی شفٹ کیے جارہے ہیں ، سندھ حکومت کیا کر رہی ہے ؟ جس پر مراد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سب کراچی والوں کی مدد چاہیے ، پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ دو سال پہلے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے ہی آ گئے ہیں ، پی ایس ایل میں سب کا تعاون چاہتا ہوں ، یہ ایک چیلنج ہے جسے قبول کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائےگی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close