قومی

پاک بھارت کشیدگی نے پریمی جوڑے کی شادی میں رکاوٹ ڈال دی

23 سالہ بھارتی نوجوان نے پاکستانی لڑکی کو بیاہنے آنا تھا لیکن کشیدگی کی وجہ سے شادی منسوخ کرنا پڑی

کہتے ہیں کہ پیار میں کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔یہی وجہ ہےکہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے مابین چاہے کتنی ہی تلخی کیوں نہ ہو پاک بھارت کی عوام ایک دوسرے کے لیے اچھے جذبات رکھتی ہے بلکہ کئی دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے آپس میں شادی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پیار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پیار سے بڑھ کو کوئی چیزنہیں ہے۔ لیکن حال ہی میں بھارتی نوجوان اور پاکستانی لڑکی کی محبت کو منزل ملتے ملتے رہ گئی۔ 23 سالہ بھارتی نوجوان پاکستان میں موجود اپنی دلہن کو بیاہنے آ رہا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی عروج پر پہنچ گئی اور پریمی جوڑے کو نہ چاہتے ہوئے مجبوراً اپنی شادی منسوخ کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق راجھستان سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان مہیندرا سنگھ کی شادی پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع امرکوٹ کی رہائشی چھگن کنور سے محبت ہوئی جس پر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی شادی رواں ماہ کی 8 تاریخ کو ہونا تھی لیکن بھارتی فضائیہ کی پاکستان میں دراندازی کے بعد کشیدہ ہونے والے پاک بھارت تعلقات ان کی شادی میں رکاوٹ بن گئے۔ دلہا اور اس کے اہل خانہ نے 2 مارچ کو بذریعہ ٹرین پاکستان آنا تھا لیکن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تمام ٹکٹس منسوخ ہو گئیں۔ پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے دلہا اور دلہن کے گھر والوں نے فی الوقت شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹرین کی تمام ٹکٹس منسوخ کروا دیں۔ مہیندرا کا کہنا ہے کہ میرے سسرالیوں نے بھی اس فیصلے میں ہمارا ساتھ دیا اور اب ہم حالات بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔ مہیندرا کا کہنا ہے کہ میرے خاندان کے 6 افراد کو بہت مشکلات کے بعد جنوری میں پاکستان کا تین ماہ کا ویزا ملا تھا۔ جس کے بعد شادی کی تیاریوں کا آغاز کیا گیا اور اب تک ہم سارے دعوت نامے بانٹ چکے تھے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک طرف جہاں دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے سے پیار اور محبت سے رہنے کی قائل ہے وہیں دوسری جانب مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے جس کی وجہ سے مہیندرا اور اس کی منگیتر کی شادی ہی منسوخ ہو گئی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close