Uncategorized

پاکستان کی زیر حراست بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کا ویڈیو پیغام جاری

میں بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ہوں اور میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ کا بیان

پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹس کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر تین پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار پائلٹس میں سے ایک پائلٹ زخمی تھا جسے طبی امداد کے لیے جی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔ میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔ میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے ۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں آئی ایم سوری بھی کہا ۔ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

پاک فوج کے زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر جاری سرگرمی سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کے دو جہاز ایک مرتبہ پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے پاکستان میں داخل ہو ئے۔ ہماری ائیر فورس تیار تھی، اور انہوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کو مار گرایا نتیجے میں دونوں بھارتی جہاز تباہ ہوئے۔ ایک کا ملبہ ہماری طرف گرا دوسرے طیارے کا ملبہ اُن کی طرف گرا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی زمینی فورسز نے زندہ بچ جانے والے بھارتی پائلٹس کو حراست میں لے لیا ۔ ہم نے ان کے ساتھ ایک مہذب ملک کی طرح سلوک کیا ۔ ان میں سےایک پائلٹ زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ اپنی پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کو امن کا پیغام دیا۔

 

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close