بین الاقوامی

پاکستان میں انڈیا کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ، مودی کا اعلان کہ ’ہم مسئلے ٹالتے ہیں، نہ پالتے ہیں‘

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انڈین آئین سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا جو کام مختلف حکومتیں جموں و کشمیر میں 70 برس میں نہ کر سکیں وہ انھوں نے 70 دن میں کر دکھایا ہے۔ جمعرات کو انڈیا کے یومِ آزادی کے موقع پر دلی کے لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی شق 370 کو ختم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘کشمیر کے حل لیے ایک نئی سوچ کی ضرورت تھی۔ ہم مسئلے ٹالتے ہیں نہ مسئلے پالتے ہیں۔ ہم نے 70 دن میں وہ کر دکھایا جو مختلف حکومتیں 70 برس میں نہ کر سکیں۔’ ادھر پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈیا کے یومِ آزادی کے موقع پر یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے اور انڈین حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close