قومی

پاکستان مین کرپشن کم ہوئی ہے، عالمی ادارے کا اعتراف

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپٹ ممالک کی تازہ فہرست جاری کردی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپٹ ممالک کی تازہ فہرست جاری کردی۔اس رپورٹ میں عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان مین کرپشن کم ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان کو 100 میں سے 33 نمبر مل گئے ہیں کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت میں قائم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بدعنوانی سے متعلق سال 2018 کی عالمی رپورٹ جاری ہے۔ اس جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے کل ممالک کو 100 میں سے نمبر دئیے گئے ہیں ۔یہ نمبر ان کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے دئیے گئیے ہیں ۔تاہم بد قسمتی سے دنیا کے دو تہائی ممالک نصف سے زائد نمبر لینے میں ناکام رہے ہیں۔اس فہرست کے مطابق 50 سے زیادہ نمبر لینے والوں کو شفاف ترین ممالک کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ کم نمبر لینے والوں کو کرپٹ ممالک قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست کے مطابق ترکی اور ہنگری میں کرپشن بڑھی ہے جبکہ امریکا بھی بڑھتی ہوئی کرپشن کے بعد شفاف ممالک کی فہرست سے نکل چکا ہے۔صومالیہ ،سوڈان ،یمن اور لیبیا جیسے ممالک کے نام کرپٹ ممالک کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ڈنمارک نے دنیا کے شفاف ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سنگاپور، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ بالترتیب فہرست میں دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی جگہ حاصل کرسکے۔گزشتہ فہرست میں پاکستان کو 100 میں سے 32 نمبر ملے تھے جبکہ موجودہ فہرست میں پاکستان کو 33 نمبر ملے ہیں۔ فہرست میں پاکستان کا نام 117ویں نمبر پر ہے۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close