بین الاقوامی

پاکستانی امریکی شیف فاطمہ علی انتقال کر گئیں

Pakistani American Chef Fatima Ali died

پاکستانی نژاد امریکی شیف فاطمہ علی انتقال کر گئیں، فاطمہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جنہیں ڈاکٹرز نے گزشتہ برس جولائی میں زیادہ سے زیادہ ایک برس تک زندہ رہنے کی بری خبر سنائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ٹی وی شو ٹاپ شیف سے شہرت پانے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون شیف عاطمہ علی انتقال کر گئی ہیں۔ فاطمہ علی نے ٹاپ شیف ٹی وی شو کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھیں اور پاکستانیوں کیلئے فخر کا باعث بھی بنی تھیں۔ تاہم فاطمہ علی کو گزشتہ برس جولائی میں ان کے ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ کینسر کے مرض میں ناصرف مبتلا ہیں، بلکہ ان کا مرض ناقابل علاج اسٹیج پر پہنچ چکا ہے،اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ ایک برس تک اس دنیا کی مہمان ہیں۔ فاطمہ علی کو سب سے پہلے 2017 میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم علاج کے بعد وہ کینسر کے مرض سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ بعد ازاں گشتہ برس ان کی بیماری پھر سے لوٹ آئی اور ناقابل علاج بھی بن گئی۔ اب فاطمہ علی ایک برس کی علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئی ہیں۔ فاطمہ علی کے انتقال پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close