کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 ءکے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور بھارت2011ءکے بعد پہلی بار گروپ سٹیج میں مقابلہ نہیں کریں گے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ءکے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اس وقت ٹی ٹونٹی ورلڈ رینکنگ میں نمبرون جب کہ بھارتی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے جس کے باعث2011ءکے بعد پہلی بار روایتی حریف گروپ سٹیج میں مقابلہ نہیں کریں گے، پہلی بار مینز اور ویمنز کے ٹی ٹونٹی ایونٹ الگ الگ ، ایک ملک اور ایک ہی سال میں کرائے جارہے ہیں۔ عالمی درجہ بندی کی پہلی 8 ٹیمیں براہ راست ایونٹ میں کھیلیں گی جب کہ سری لنکا اور بنگلا دیش سمیت 4 دوسری ٹیمیں کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیل کر جگہ پائیں گی۔ 10 بہترین ویمنز ٹیموں کا ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا، جس کا فائنل میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا، مینز ٹی ٹونٹی کا آغاز اٹھارہ اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 15 نومبر کو طے ہے۔ گروپ اے میں پاکستان ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2 شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ ، کوالیفائر3 اور کوالیفائر 4 کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو سڈنی میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ 29 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ سڈنی میں ہی ہوگا۔ 31 اکتوبر کو برسبین میں نیوزی لینڈ کے خلاف گرین شرٹس میدان میں اتریں گے۔ 3 نومبر کو ایڈیلیڈ میں ویسٹ انڈیز سے جوڑ پڑے گا، 6 نومبر کو میلبورن میں بی گروپ کی کوالیفائر ٹیم سے آمنا سامنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close