کھیل

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین میچ، پوری ٹیم صرف 9 رنز پر آﺅٹ ہو گئی

میزورام کی9 بلے باز کوئی سکور بنائے بغیر آﺅٹ ہوئیں، پوروا بھردواج 6 رنز بنانے میں کامیاب

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوتی ہے جس کے باعث اسے سب سے دھواں دار فارمیٹ بھی کہا جاتا ہے مگر بھارت میں ہونے والے ایک ٹی ٹونٹی میچ میں پوری ٹیم صرف 9 رنز بنا کرآﺅٹ ہو گئی جب کہ مخالف ٹیم نے مقررہ ہدف صرف ایک اوور میں حاصل کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ میچ میزورام اور مدھیا پردیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان پلمیرا کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا گیا جہاں میزورام کی ٹیم 13.5 اوورز میں صرف 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، 9 بلے باز کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہوئے جب کہ صرف ایک بلے باز اپوروا بھردواج 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں اور باقی تین رنز ’ایکسٹرا‘ کی مد میں ملے،اپوروا بھردواج نے 25 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز بنائے مگر دوسرے اینڈ سے پے درپے وکٹیں گرتی رہیں اور وہ بے بسی کے عالم میں اپنی ٹیم کی جگ ہنسائی دیکھنے پر مجبور ہو گئیں۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close