فن فنکار

وجاہت رؤف کی فلم ’’چھلاوا‘‘ کے پوسٹر پر تنقید کی وضاحت

chalawa pakistani movie poster

پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف نیفلم ’’چھلاوا‘‘ کے پوسٹر پر تنقید کی وضاحت کر دی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹر بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’’ڈولی کی ڈولی‘‘ کے پوسٹر کی نقل ہے جس پر وجاہت رؤف وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا سے اٴْس پوسٹر کے بارے میں علم ہوا، میں نے یہ بالی وڈ فلم کبھی دیکھی ہی نہیں، نہ میں جانتا تھا کہ ایسی کوئی بالی وڈ فلم بھی ہے۔ انہوں نے ہالی وڈ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ مشہور فلم ’’پریٹی ویمن‘‘ کے پوسٹر جیسے سینکڑوں پوسٹر موجود ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ تنقید کرنے والے ہماری پذیرائی کرتے ہیں۔فلم بارے بات کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ یہ ایک فیملی کامیڈی فلم ہوگی جس میں جذباتی مناظر بھی ہیں جبکہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کے درمیان خوبصورت کیمسٹری دکھائی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اورعدنان شاہ شامل ہیں۔فلم عید الفطر کے موقع پر فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’’مولاجٹ‘‘کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

Chhalawa The Movie – FIRST LOOK

 

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close