فن فنکار

میرا ایک منفرد انداز ہے ، اداکاری میں اپنے ماموں ببو برال سے متاثر تھا ‘چاند برال

خوش قسمتی سے مجھے ایسے ڈائریکٹرز ملے جنہوںنے میری صلاحیتوں کا صحیح انداز میں استعمال کیا

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار چاندبرال نے کہاہے کہ اداکاری میں اپنے ماموں ببو برال سے بڑا متاثر تھا اور بچپن سے انکی اداکاری دیکھ کر مجھے اداکاری کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اداکار یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اداکا بن گیا ہوں ۔ اداکاری کی صلاحیتیں فنکار کے اندر موجود ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں نکھار آتا ہے اور میں سمجھتاہوں کہ جو اچھا ڈائریکٹر ہوتا ہے اس کو فنکار کی خوبیوں کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ چاند برال نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے اسٹیج ، ٹی وی اورفلم میں ایسے ڈائریکٹرز ملے جنہوںنے میری صلاحیتوں کا صحیح انداز میں استعمال کیا اور باقی میں نے اپنی محنت سے اس شعبے میں اپنا مقام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ جس کم عمری میں مجھے عزت اور شہرت ملی اس کیلئے بہت سارے اداکاروں کو برسوں محنت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یک منفرد انداز ہے اور میں ہرطرح کے کریکٹرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں ۔

 

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close