قومی

مودی کا پاکستان پر حملہ سب سے بڑی غلطی ثابت ہوگا،پرویز مشرف

اسلام آباد:سابق آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف نے بھارتی میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا پاکستان پرحملہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوگا،پاکستان آرمی کو کمزور نہ سمجھیں۔ ہفتے کو بھارتی میڈیا کے الزامات بھرے سوالات پر سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے مودی کو کردیا خبردار!!۔ سابق پاکستانی آرمی چیف نےکہاکہ پلواما حملہ یکطرفہ کارروائی نہیں ،ہزاربارپہلے بھی کہہ چکا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کی حقیقت تسلیم کرلے، ورنہ کشمیریوں کی جانب سے پلوامہ پہلا حملہ نہیں،اس سے پہلے بھی اس طرح کے حملے ہوئےاورآئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔ جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہاکہ مودی کے دل میں کیا آگ لگے گی؟،کشمیریوں پرظلم دیکھ کر جو میرےدل میں آگ دھکتی ہے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ مودی کویہ پیغام پہنچا دوپاکستان پر حملہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوگا،انہوں نے بھارتی اینکرکے باربارٹوکنے پر بھی سخت سرزنش کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close