کھیل

مائیکل کلارک نے بابراعظم کو ’پاکستان کا کوہلی‘ قرار دے دیا

بابر نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بابراعظم کو ”پاکستان کا کوہلی‘ قرار دے دیا۔سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے، بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی۔اس عمدہ کاوش پر مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو ”پاکستان کا ویرات کوہلی“ قرار دے دیا، بابر نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکے اور 2چھکے بھی جڑے، میگا ایونٹ میں پاکستان کو نوجوان بیٹسمین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ادھر کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ میں کرکٹ کے میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا لیکن اس سے قبل تمام ٹیمیں پریکٹس کے لیے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں، اپنے پہلے میچ میں پاکستان کا ٹاکرا برسٹول کے گراﺅنڈ میں افغانستان سے ہوا جہاں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوور میں 262 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی قلعی کھل گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close