کھیل

قومی کرکٹر کو بیگمات ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی

قومی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ کے بعد فیملیز کو برطانیہ بلائیں گے

پی سی بی کا یوٹرن،قومی کرکٹر کو بیگمات ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ کے بعد فیملیز کو برطانیہ بلائیں گے۔ابتدائی طور پر آصف علی اور حارث سہیل کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ملی تھی۔ جس کے بعد دیگر کرکٹرز کے نے بھی پی سی بی سے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی درخواست کی۔ دیگر فیملیز کی درخواست پر پی سی بی نے سب کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔واضح رہے پاکستان کرکٹ بوڑد نے ورلڈ کپ میں کرکٹرز کو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔کہا گیا تھا کہ ورلڈ کپ میں قومی کھلاڑی اپنی فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔ پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close