سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک اپنے تینوں میسجنگ پلیٹ فارمز وٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کو ضم کرنا چاہتا ہے

Facebook wants to merge message platforms: WhatsApp, Instagram and Facebook Messenger

فیس بک اپنی تمام میسجنگ ایپلی کیشنز کو ضم کرنا چاہتا ہے تاکہ صارفین ایک دوسرے سے زیادہ آسانی سے رابطہ کر سکیں ۔ فیس بک نے انسٹاگرام کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے بعد یہ فیس بک میسنجر کے لیے جاری ہوگا۔ وٹس ایپ میں پہلے ہی تمام چیٹ انکرپٹڈ ہوتی ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے صارفین کی چیٹ یا کال کو کوئی حکومت یا فیس بک خود بھی نہیں پڑھ یا سن سکے گا۔ فیس بک اپنی تمام چیٹنگ ایپلی کیشن کو باہم مربوط کر دے گا، جس کے بعد ایک ایپلی کیشن کے صارفین دوسری ایپلی کیشن کے صارف کو بھی پیغام بھیج سکیں گے۔یعنی اگر وٹس ایپ کے صارفین چاہیں تو انسٹاگرام کے صارفین کو پیغام بھیج سکیں گےا ور اس کے لیے انہیں انسٹاگرام انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ رپورٹس کے مطابق وٹس ایپ اور انسٹا گرام کے ملازمین فیس بک کے اس اقدام سے پریشان بھی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وٹس ایپ اور انسٹاگرام پر تو صارفین گمنام رہ سکتے ہیں لیکن فیس بک پر صارفین کو اصل نام کے ساتھ اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close