صحت و تندرستیقومی

فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کا ادویات کی قیمتیں کم کرنے سےانکار

حکومت ادویات پر پہلے ٹیکسز ختم کرے، پھر ادویات کی قیمتیں بھی کم کردیں گے، پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کا وفاقی وزیرصحت سے مطالبہ

پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات ماننے سے انکار کردیا، حکومت ادویات پر ٹیکس کم کردے ،ہم ادویات کی قیمتیں کم کردیں گے،وزیرصحت ہمارا مطالبہ تک پہنچا دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کو 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتیں پرانی سطح پر لانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم عمران خان ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔

 

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے اور نئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے وزیرصحت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات وزیراعظم تک پہنچا دیں۔ فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا حکم ایک شرط پر مانیں گے کہ حکومت تمام ادویات پر عائد نئے ٹیکسز کو ختم کردے۔ اگر ٹیکسز کو ختم نہ کیا گیا تو ادویات کی قیمتیں بھی کم نہیں کی جائیں گی۔ فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر حکومت فوری ٹیکس ختم کردیتی ہے تو ہم بھی تمام ادویات کی قیمیتں پرانی سطحوں پر بحال کر دیں گے۔ وزیرصحت نے ایسوسی ایشن کا مطالبہ وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کروا دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close