قومی

عید کےچاند کا اعلان شرعی اصولوں کےعین مطابق ہوگا، مفتی منیب الرحمن

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس4 جون کومنعقد ہوگا، شرعی اصول ہیں کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کرروزہ رکھا جائے گا اور شوال کا چاند دیکھ کر عید منائی جائے گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی گفتگو

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے چاند کا اعلان شرعی اصولوں کے مطابق ہوگا، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس4 جون کومنعقد ہوگا، شرعی اصول ہیں کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کرروزہ رکھا جائے گااور شوال کا چاند دیکھ کر عید منائی جائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4جون کومنعقد ہوگا۔اجلاس شرعی فیصلہ کرنے کیلئے میٹ آفس، محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے تمام علماء کرام نے کہا کہ ہم مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے ساتھ ہی عید منائیں گے، ہم آپ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ صوبہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ صوبہ تمام رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید مناتے ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نبی پاک ﷺ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔رمضان المبارک کا چاند دیکھ کرروزہ رکھا جائے گااور شوال کا چاند دیکھ کر عید منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی کونسل پاکستان پہلے ہی طے کرچکی کہ اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ عید الفطر 5جون کو ہی ہو گی۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ اور ایپ لانچ کر دی ہے جس کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کی تاریخ 5سال پہلے معلوم کی جا سکتی ہے۔ وزارتِ سائنس وٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر اور چاند کی موجودگی بتانے والی اس ایپ کا نام ’ ’دی رویت‘‘ رکھا ہے۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ گوگل پلے سٹور پر یہ ایپ دستیاب ہے جہاں سے اس 8ایم بی کی ایپ کو ڈاؤن لوڈکیا جا سکتا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ شرعی تعلیمات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے چاند کا آنکھ سے نظر آنا ضروری ہے اس لیے ہم سائنس کو اسلام کے سامنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close