Urdu News

ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار لگا دیئے

Happy Christmas Day

ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار لگا دیئے ہیں جہاں تمام اشیاء صرف خصوصا چینی ،دالیں،سبزیاں،پھل،چکن اور گوشت بازار سے 10سے20روپے فی کلو سستی دستیاب ہیں یہ کرسمس بازار ساہیوال میں میٹ مارکیٹ بالمقابل فریدیہ پارک اور چیچہ وطنی میں چرچ بلاک نمبر19میں لگائے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں بازاروں کا دورہ کیا اور منتظمین کو ہدایت کی کہ صارفین کی سہولت کے لئے تما م اشیاء وافر مقدار میں دستیاب رہیں اور پھلوں او ر سبزیوں کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا بھی فرض ہے اور انتظامیہ انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے دوران تما م چرچز کی مکمل صفائی اور سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کرسمس بازار ساہیوال میں خریداری کے لئے آنے والے رمضان مسیح نے بتایا کہ بازار میں تمام ضروری اشیاء دستیاب ہیں او ران کی کوالٹی بھی عام دوکانوں پر دستیاب اشیاء صرف سے بہتر ہے ۔انہوں نے کرسمس بازار پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو اور انتظامیہ کے جذبہ خیر سگالی کو بھی سراہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close