کھیل

شعیب اختر نے مجھ پر تنقید نہیں کی بلکہ ذاتی حملے کئے ہیں،سرفراز احمد

جو غلطی کی اس کی سزا مل گئی ہے،پانچ ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اچھا ہے پی ایس ایل سے پہلے کچھ آرام مل جائیگا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے مجھ پر تنقید نہیں کی بلکہ ذاتی حملے کئے ہیں،جو غلطی کی اس کی سزا مل گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے 4 میچز کی معطلی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایئر پورٹ پر سرفراز احمد کے مداحوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرقومی ٹیم کے کپتان کے حق میں نعرے درج تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ جو غلطی کی اس کی سزا مل گئی ہے، جنوبی افریقہ میں ایک میچ کیلئے رکنے سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا۔ سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کی طرف سے کی جانیوالی تنقید کے سوال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شعیب اختر نے مجھ پر تنقید نہیں کی بلکہ ذاتی حملے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اچھا ہے پی ایس ایل سے پہلے کچھ آرام مل جائیگا۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close