فن فنکار

سٹیج و تھیٹر اداکار مستانہ کی برسی منائی گئی

لاکھوں اداس و افسردہ لوگوں کے چہروں پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز سے خوشیاں بکھیرنے والے ملک کے معروف سٹیج فنکار و سینئر ترین مزاحیہ تھیٹر اداکار مستانہ کی آٹھو یں برسی جمعرات کو منائی گئی ۔ مستانہ 11اپریل 2011ء کو انتقال کرگئے تھے۔ ٹی وی ، فلم اور سٹیج کے اداکار مرتضیٰ حسن عرف مستانہ جنہوں نے سینکڑوں انتہائی کامیاب اور یاد گار ڈراموں میں کام کیا ہیپا ٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔انہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close