Urdu Newsقومی

ساہیوال آپریشن کی ابتدائی تفتیش منظر عام پر آگئی

سی ٹی ڈی اہلکار ذمہ دار قرار،مقدمہ درج کئیے جانے کا امکان ہے

ساہیوال آپریشن میں سی ٹی ڈی اہلکار ذمہ دار نکلے۔ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کئیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔جیسےجیسے کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کیس کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات سامنے آرہے ہیں حالیہ انکشافات کے مطابق آپریشن قانون سے ہٹ کر ایک سب انسپکٹر صفدر حسین نے لیڈ کیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی سربراہی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔ ساہیوال آپریشن میں سب انسپکٹر کی ٹیم میں احسن، رمضان،سیف اللہ اور حسنین اکبر بھی ہمراہ تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فرنٹ اور دونوں افراد سے فائرنگ کی۔ متاثرہ گاڑی کے اندر سے گولی چلنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ان رپورٹس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی جانب سے سانحہ ساہیوال کا درج کروایا جانے والا مقدمہ بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کو دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو چکی ہے۔اس حوالے ابتدائی تحقیقات سامنے آچکی ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ساہیوال آپریشن میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے انتہائی پیشہ وارانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قتل کی ذمہ داری سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ڈال دی گئی ہے اور انکے خلاف مقدمہ درج کئیے جانے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close