قومی

ساہیوال، عالمی دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کا نوٹس لے، محمد ارشد ملک

Sahiwal News

پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک نے کہاہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کا عالمی دنیا نوٹس لے ‘13 روز سے مسلسل کرفیو اور جگہ جگہ بھارتی افواج کے پہروں نے کشمیریوںکی نظام زندگی مفلوج بنادی ہے۔

ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ بھارت کے اس ظلم وجبر کے خلاف اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، بھار ت کشمیریوں پر زبردستی مسلط ہوکر ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے، آج دنیا بھر میں کشمیریوں پر ظلم وجبر کے خلاف آوازیںبلند ہورہی ہیں مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی کے باعث عالمی دنیا کی بات سننے کوتیار نہیں۔ انہوںنے بین الاقوامی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں فوری طورپر کرفیو ختم کروایاجائے اور کشمیریوں کو ضروریات زندگی تمام اشیاء فراہم کی جائیں اگر کرفیو کی مزید طوالت دی گئی تو کشمیریوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتاہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیرکامسئلہ فوری حل کیا جائے اور کشمیریوںکو حق خود ارادیت دلا یا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close