Urdu News

ساہیوال، ’’شہدائے پشاور :حیات قوم ‘‘ کے موضوع پر سیمینار

ساہیوال( بیورورپورٹ)ساہیوال آرٹس کونسل اور گورنمنٹ کالج آف کامرس کے اشتراک سے ’’شہدائے پشاور :حیات قوم ‘‘کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام‘ جس میں شہدائے اے پی ایس پشاور کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔تقریب میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ‘شیخ اعجازرضا‘میاں نوید اسلم‘پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر محمد طارق محمود‘ڈاکٹرمحمد ذوالقرنین اور پروفیسر مسعود فرید ی سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کی نظامت عمران سومرا نے کی۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہا کہ سانحہ پشاور نے ہمارے ضمیر اور اجتماعی شعور کو جھنجھوڑ کر ہمیں نیشنل ایکشن پلان جیسی اہم دستاویز تیار کرنے پر مجبور کیا ۔یہ شہداء اے پی ایس کا دیا ہوا اجتماعی شعور ہے کہ ہم اب انتہا پسندی اور دہشت گردی کے گرداب سے نکل کر نئے ڈیمز بنانے ‘صاف ستھرے اور سر سبز و شاداب پاکستان کا سوچ رہے ہیں ۔پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس طارق محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ حصول تعلیم کے دوران بچوں کی شہادت تاریخ عالم میں عظیم سانحہ ہے ،پاکستانی قوم نے اس سانحہ سے سبق سیکھا جس کی وجہ سے آج ہم محفو ظ او رپروقار زندگی گزار رہے ہیں۔تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی سلامتی و بقا کو یقینی بنانے کیلئے اے پی ایس پشاور کے شہداء نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آخر میں پرنسپل کامرس کالج نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر ساہیوال آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ادارے کو ایسی سرگرمیو ںمیں نمایاں رکھنے کا عزم کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close