قومی

سانحہ ساہیوال سےمتعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

Sahiwal News

لاہور:جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ نے سانحہ ساہیوال سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق ،منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ نے سانحہ ساہیوال سے متعلق رپورٹ جمع کروادی،رپورٹ میں 6پولیس اہلکار ملزم قرارجبکہ جاں بحق ہونے والا ذیشان دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیس داخل دفتر کردیا گیا جبکہ گرفتار 6اہلکاروں کیخلاف رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 7مارچ کو ساہیوال کی مقامی عدالت نے ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا وہ جاری ہے، اب جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں رہی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک ماہ میں جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا اور 14مارچ کو ایک ماہ پورا ہو رہا ہے، رپورٹ داخل کریں۔ عدالت نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18مارچ تک ملتوی کر دی۔

 

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close