Urdu Newsقومی

ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں

بچوں کی تمام تر ذمہ داری ریاست اُٹھائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا سانحہ ساہیوال سے متعلق ٹویٹ

سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ ساہیوال پر ابھی تک میں صدمے کی کیفیت میں ہوں۔ پریشان ہوں کہ بچوں کے سامنے والدین کو گولیاں مار دی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ میں صدمے سے دوچار ہوں کہ بچوں کی حالت کیا ہو گی۔ساہیوال واقعہ ہر والدین کے لیے صدمے کا باعث ہے۔ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سانحہ ساہیوال سے متاثرہ بچوں کی ذمہ داری ریاست اُٹھائے گی۔

اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی فورس نے دہشتگردی کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close