قومی

آصف زرداری جلد گرفتار ہونے والے ہیں

جعلی اکاونٹس کیس میں ملوث سابق صدر اور ان کے ساتھیوں کیخلاف تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جلد بڑی گرفتاریاں ہوں گی: سینئر صحافی چوہدری غلام حسین

آصف زرداری جلد گرفتار ہونے والے ہیں، جعلی اکاونٹس کیس میں ملوث سابق صدر اور ان کے ساتھیوں کیخلاف تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جلد بڑی گرفتاریاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں ملوث سابق صدر اور ان کے ساتھیوں کیخلاف تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جلد بڑی گرفتاریاں ہوں گی۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں ملوث آصف زرداری اور ان کے دیگر تمام ساتھی جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 4 کمبائن انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تشکیل کردہ چار ٹیموں میں سے ہر ٹیم میں 9 افسران تعینات کیے گئے ہیں جن میں 4 تفتیشی افسر، 4 پراسیکیوٹر اور ایک کیس افسر تعینات شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے لیے ملتان، کوئٹہ اور کراچی نیب کے افسران بھی شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز کی پرانی عمارت کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا مرکز قرار دیا گیا ، احسان صادق کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نیب ٹیم کو خصوصی بریفنگ بھی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی از سر نو تفتیش کیلئے معاملہ نیب کو بھیج دیا تھا اور عدالت نے قرار دیا تھا کہ نیب اس سارے معاملے کی ازسرِ نو تفتیش کرے اور اسے 2 ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے، تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔

Close ×
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close